نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قدمین شریفین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بیٹھ کر اعلی و ارفع صدقہ جاریہ کے بارےمیں لکھنے کی جسارت کی۔ میں ہمیشہ کی طرح غلطی کا پتلہ ہوں اپنی سوچ کے مطابق لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔آپ لوگ اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں کہ آئندہ اپنی تحریروں میں بہتری لا سکوں۔
چند ایک صدقہ جاریہ جو ہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہمارے والدین، عزیز و اقارب یااولاد میں سے کوئی بھی فوت ہو جاتا ہے تو اس کے ایصال ثواب کے لیے ہم اپنی زندگی میں کوئی مسجد بنوا دیتے ہیں یا بنانے کی کوشش کرتے ہیں یا کوئی پانی کی بورنگ یا نل لگوا دیتے ہیں۔
کوئی درخت یا باغ لگا کر کسی کے نام سے وقف کر دیتے ہیں۔
قرآن پاک کے نسخے یا اسلامی کتب خرید کر صدقہ جاریہ کی کوشش کرتے ہیں۔
کبھی ہم خون کی بوتل دے کر کسی کی جان بچاتے ہیں تو پھر اسکی زندگی کی نیکیوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔
آج میں اپنے قارئین دوستوں رشتہ داروں کو ایک کام کی بات بتانا چاہتا ہوں یا توجہ دلانا جانتا ہوں جس پر عمل کر کے ہم زندگی میں ڈھیروں برکتیں، رحمتیں ،عنایات حاصل کر سکتے ہیں۔ عنایات بھی ایسی کے دین و دنیا کی بھلائیاں ملیں گی۔
ایک بات یاد رکھیں بلکہ ذہن نشین کر لیں کہ اللہ عزوجل نے یہ کائنات صرف اور صرف نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بنائی ہے اور اللہ کریم کو کسی کی رضا مندی یا خوشنودی مقصود ہے تو سب سے پہلے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی ہے
۔اور دیکھیں اگر حضور پر نور یوم شافعی نشور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راضی ہوگئے تو پھر بیڑا پار ہے کیونکہ اللہ کریم کو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر ادا سے پیار ہے۔
آج کے بعد میں ہم یہ پیغام عام کریں اور آپ سب مل کر کوشش کریں کہ صدقہ جاریہ کے کام نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والدین کے نام سے منسوب کیےجائیں۔
دنیا میں کوئی ہمارے والدین کی مغفرت کی دعا کرے یا صدقہ جاریہ کا کام کرے تو ہمیں خوشی ہوتی ہیں سوچیں ہم اس قابل تو نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والدین کے لیے کچھ کر سکیں۔ اگر اس عمل سے نبی دو جہاں، وجہہ کائنات ، خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راضی ہوگئے تو کیاہمارے والدین ہمارے دنیا سے جانے والے آباؤ اجداد پیچھے رہ جائیں گے نہیں وہ یقیناً فلاح پا جائیں گے۔
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا اور خوشنودی میں ہی رب تعالیٰ کی خوشنودی ہے۔
اللہ عزوجل ہمیں سمجھنے کی ، عمل کرنے کی ، ثابت قدم رہنے کی توفیق دے۔
اللہ کریم ہمیں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوس عطا کرے۔
اہل بیت کی محبت میں زندگی گزارنے کی توفیق دے۔
اللہ عزوجل ہمیں ریاکاری سے بچائے۔ آسانیوں میں رکھے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق دے۔
❤ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم
One response to “Sadka e Jariya اعلی و ارفع صدقہ جاریہ”
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
I just lived every single word of it♡
Very thought provoking!